درشت آواز
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - تندخو؛ بدمزاج، تلخ لہجے والا۔ درشت آواز سیں عاشق کے تئیں نفرت ہے ڈرتا رہ خدا کے تئیں برا لگتا ہے جو درویش کو ڈانٹے ( ١٧٤١ء، شاکر ناجی، دیوان، ٢٣٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درشت' کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'آواز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٤١ء سے "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر